‘عادت توڑ سگریٹ چھوڑ’


اسلام آباد: سگریٹ نوشی کے خاتمے کی مہم کا حصہ احمد جہانزیب کی جانب سے گائے جانے والے گانے ’عادت توڑ سگریٹ چھوڑ‘  کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

تمباکو نوشی کے خاتمے کے لیے ایک ادارے پیکٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ٹیزر کو شالم نے پرڈویوس کیا ہے۔

ابتدائی طور پر جاری کیے گئے گانے کے چھوٹے سے حصے میں تمباکو کے استعمال سے گریز کی ترغیب دی گئی ہے، یہ مکمل گانا رواں ماہ میں ہی 23 اپریل کو جاری ہوگا۔

تمباکو کا استعمال ترک کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سب کو ایک حلف کے ذریعے اس مہم کا حصہ بنایا جارہا ہے کہ میں تمباکو کا استعمال ترک کرنے کا وعدہ کرتا ہوں، اپنے بہتر مستقبل کے لیے آپ بھی عادت توڑیں اور سگریٹ چھوڑیں۔

دوسری طرف پاکستان میں سوشل میڈیا پر بھی تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں حکومت کو اس شعبے پر ٹیکس بڑھا کر صحت کے شعبے میں ریلیف دینے کی تجویز دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ تمباکو نوشی تقریباً جسم کے ہر حصے کو نقصان پہنچاتی ہے۔ ایک سگریٹ میں چار ہزار کیمکیل  شامل ہوتے ہیں جس میں سے 50 کیسنر کا باعث بن سکتے ہیں۔ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی وقت کے ساتھ ساتھ نکوٹین زیادہ استعمال کرنے کی خواہش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔


متعلقہ خبریں